Font by Mehr Nastaliq Web

ترے رنگ ہیں جلوہ گر کیسے کیسے

شمس صابری

ترے رنگ ہیں جلوہ گر کیسے کیسے

شمس صابری

MORE BYشمس صابری

    ترے رنگ ہیں جلوہ گر کیسے کیسے

    گل و نخل و برگ و ثمر کیسے کیسے

    تو ہی نے ہیں پیدا کیے بحر و بر میں

    زر و سیم و لعل و گہر کیسے کیسے

    گیا عرش پر کوئی چوتھے فلک پر

    ہوئے اہل رفعت بشر کیسے کیسے

    شرح وید و قرآں کی کیا کیا لکھی ہے

    بشر کو دیے ہیں ہنر کیسے کیسے

    کہیں شکل آدم کہیں شکل احمد

    ترے رنگ ہیں جلوہ گر کیسے کیسے

    خودی میں نہ پایا کسی نے خدا کو

    پھرے عمر بھر در بدر کیسے کیسے

    مقام محمد کو تحقیق کر کے

    ہوئے فقر میں شیر نر کیسے کیسے

    مٹے خود مگر تجھ کو وہ ڈھونڈ لائے

    ہوئے عشق میں با خبر کیسے کیسے

    تری شان ہے کیا جمالی جلالی

    نمایاں ہیں شمسؔ و قمر کیسے کیسے

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ اسرار معرفت (Pg. 64)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے