Sufinama

اس مسیحا نے جو بالا کی نظر

شرف پھلواروی

اس مسیحا نے جو بالا کی نظر

شرف پھلواروی

MORE BYشرف پھلواروی

    اس مسیحا نے جو بالا کی نظر

    نیم جانوں نے وہیں وا کی نظر

    چرخ پر جب تونے بالا کی نظر

    گردشیں سو سو دکھایا کی نظر

    جب سے ہے تیرا تجلی گاہ دل

    سوئے دل ہے طور موسیٰ کی نظر

    دیکھ کر دانتوں کی تیرے وہ چمک

    برق کی ہر آن چمکا کی نظر

    شوق میں صیاد کے مانند صید

    حلقۂ دیدہ میں تڑپا کی نظر

    چشم فتاں کی نگاہ تیز سے

    خاک کی ہے مول شہلا کی نظر

    دیکھ کر زاہد کا تقویٰ بزم میں

    چل گئی یاروں میں ایما کی نظر

    تیری رقاصی کا غل ہے چرخ پر

    دوختہ ہے تجھ پہ زہرہ کی نظر

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 58)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے