Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سوچیئے مجھ سے کب جدا وہ ہے

شارق جمال ناگپوری

سوچیئے مجھ سے کب جدا وہ ہے

شارق جمال ناگپوری

MORE BYشارق جمال ناگپوری

    سوچیئے مجھ سے کب جدا وہ ہے

    مجھ میں اب بھی چھپا ہوا وہ ہے

    اب بھی شامل ہے میرے نغموں میں

    ہے زباں میری، اور صدا وہ ہے

    فکرِ منزل سے بے نیاز ہوں میں

    راہرو میں ہوں، رہنما وہ ہے

    آئینہ آئینہ ہے، عکس ہے عکس

    عکس ہی میں ہوں، آئینہ وہ ہے

    قصۂ غم میں اس سے کیوں نہ کہوں؟

    ہاں مرا درد آشنا وہ ہے

    مجھ میں ڈھونڈو! ملے گا وہ تم کو

    کون کہتا ہے لا پتہ وہ ہے

    مأخذ :
    • کتاب : نقش پر نقش

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے