اب کیا کرے جنوں کہ یہ سامان ہوگیا
اب کیا کرے جنوں کہ یہ سامان ہوگیا
وہ دست ناز میرا گر یبان ہوگیا
دل ذرہ ذرہ ہو کے پریشان ہوگیا
ملتی نہیں حدیں وہ بیابان ہوگیا
تسکیں کہوں کہ دوسرے لفظوں میں بے حسی
میں تو سکون دل سے پریشان ہوگیا
کافی ہے ایک شعر مگر شوخؔ شعر ہو
ورنہ عبث ہے جمع جو دیوان ہوگیا
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 436)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.