کب تک رہوں خستہ تن ہمیشہ
کب تک رہوں خستہ تن ہمیشہ
مغموم بلا محن ہمیشہ
لیلیٰ کے فراق میں بصد آہ
مجنوں رہا نعرہ زن ہمیشہ
شیریں نے کیا کبھی نہ کچھ رحم
محزوں رہا کوہکن ہمیشہ
کیا سود پڑھوں لکھوں جنوں میں
افسانۂ نل دمن ہمیشہ
اے چرخ مری مسافرت میں
کیوں ہوتا ہے راہزن ہمیشہ
ایام شباب میں روا ہے
سب رندی وبانکپن ہمیشہ
استاد کی تربیت سے مجھ کو
ہے مشق وکمالِ فن ہمیشہ
یا ربّ جلیل رحمتیؔ کا
سر سبز رہے چمن ہمیشہ
اب عشق میں محنتیؔ کو شیدا
سب کہتے ہیں مردوزن ہمیشہ
- کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 57)
- Author : فصیح الدین بلخی
- مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.