Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اتنی ہے کہاں تاب وہ بے پردہ نہ آئیں

شیخ ابو سعید صفوی

اتنی ہے کہاں تاب وہ بے پردہ نہ آئیں

شیخ ابو سعید صفوی

MORE BYشیخ ابو سعید صفوی

    اتنی ہے کہاں تاب وہ بے پردہ نہ آئیں

    بس پھونکے دیے دیتی ہیں چلمن کی شعائیں

    اس جلوہ گہہ ناز کی مقبول ادائیں

    زاہد کی دعائیں ہیں کہ مستوں کی خطائیں

    پیغام صداقت ہی تو لائی ہیں شعائیں

    کیوں چاک‌ ہوئی جاتی ہیں غنچوں کی قبائیں

    تا چند یہ مخمور ہوائیں یہ گھٹائیں

    آ جام بکف وجد میں پھر دھوم مچائیں

    صد موسیٰ و صد طور ہوئے خاک کبھی کے

    یہ کہہ دو سعیدؔ اب وہ سر بام نہ آئیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے