کوئی غم نہ آیا مری زندگی میں
کوئی غم نہ آیا مری زندگی میں
ہوا مبتلا جب تری عاشقی میں
ہر اک شخص نظریں جھکائے کھڑا ہے
نظارہ یہ دیکھا ہے تیری گلی میں
نگاہیں جھکا کر کروں تجھ کو سجدہ
ہوا ہوں میں مدہوش یوں بندگی میں
خودی کو مٹا کر کے پہنچے یہاں تک
فقط تو ہی تو ہے مری زندگی میں
حریمؔ آپ کا ہے فقط آپ کا بس
یہی ایک نعمت ملی عاشقی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.