یار کہوں رمز کیا تم سے دلدار کی
یار کہوں رمز کیا تم سے دلدار کی
یہ ہے سب بات اس کے اسرار کی
نہ ہے مجھ کو مطلب حور جنت سے کچھ
ہے دل میں تمنا اس کے دیدار کی
ہے جلوہ اسی کا دیر و حرم میں
اب اس میں کچھ نجث ہے نہ تکرار کی
وہ ہی جلوہ گر ہے ہر اک شئے میں پار
ہے تجلی دل میں اُس کے انوار کی
قدرت کو دیکھ اس کے حیران ہوں
ہے یہاں عجب سب شان اس یار کی
صورت کو دیکھ اس کے بیخود ہوا
اب مجھ کو نہ اپنی خبر ہے نہ اغیار کی
یہ سیرداؔ کہاں تک کہے بھید اس کا
اب زبان کو نہ طاقت ہے گفتار کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.