پی لیں لے کر نام تمہارا
پی لیں لے کر نام تمہارا
کاش ملے اک جام تمہارا
شاید تم نے یاد کیا ہے
لب پر آیا نام تمہارا
روز و شب ہے یاد تمہاری
ذکر ہے صبح و شام تمہارا
آنکھیں ہیں بادام تمہاری
چہرہ ہے گلفام تمہارا
عشق کیا، مشہور ہوئے تم
کام ہمارا، نام تمہارا
آپ ہوئے رسوائے عالم
سر پہ لیا الزام تمہارا
بزم میں شاید یہ نہیں ممکن
شاد ہو، تشنہ کام تمہارا
تنکے چننا شیوہ اپنا
برق گرانا کام تمہارا
سوزؔ یہ محفل ہے غیروں کی
خاک چلے تم تام تمہارا
- کتاب : سوز دانا پوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.