دل کو دی ہے خبر حشر محبت مجھ کو
دل کو دی ہے خبر حشر محبت مجھ کو
وصلِ جنّت ہے جہنّم تیری فرقت مجھ کو
ہے ثواب اس میں وفا اورہے اغراضِ گناہ
شرک اس راہ میں ہے غیر کی اُلفت مجھ کو
تیرے قدموں سے ہوا مجھ کو قیامت کا یقیں
پھر دکھا بہرِ خدا جلوۂ قامت مجھ کو
کردے آباد مرے گھر کو اب اے جلوۂ حسن
کردیا ہے سِپہ عشق نے غارت مجھ کو
دل افسردہ خیالوں سے بہل جاتاہے
کم نہیں بُت کدہ سے گوشۂ عزلت مجھ کو
دارفانی کی کوئی چیز نہیں لینے کی
لینی ہوتی تو پسند آتی تھی غربت مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.