ہستی میں دو خدا ہوں باطلِ خیال ہے
ہستی میں دو خدا ہوں باطلِ خیال ہے
دو روحیں ایک جسم میں ہوں یہ محال ہے
اللہ ایک ہے نہیں اس کا کوئی شریک
قالب میں روح وحدتِ حق کی مثال ہے
ہے تن میں حکمراں، پہ نظر سے نِہاں ہے روح
حسن اورجسم کی حرکت اس پہ دال ہے
جیسا کہ جسم مظہرِ آثار روح ہے
روحِ لطیف جلوہ گہ ذوالجلال ہے
افعال ہیں گواہ ثبوت صفات کے
صوفی دلیل ذات صفاتِ کمال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.