Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کبھی تو دل مرا بھی شاد کرنا

سخن دہلوی

کبھی تو دل مرا بھی شاد کرنا

سخن دہلوی

کبھی تو دل مرا بھی شاد کرنا

اگر بھولے ہوؤں کو یاد کرنا

رہائی دو اسیرانِ بلا کو

ہمیں لیکن نہ تم آزاد کرنا

نہ آئے گا کبھی وہ بر سر مہر

عبث ہے نالہ و فریاد کرنا

کیا عاجز بہت وحشت نے مجھ کو

جنوں میری ذرا امداد کرنا

چلو میرے ہی اوپر خیر گذری

کسی پر یوں نہ پھر بیداد کرنا

دلاتے رہنا اپنی یاد ہم کو

نہ ہوں جب ہم تو ہم کو یاد کرنا

مرے پر بھی سخنؔ کو تا قیامت

نہ بھولے گا ترا بیداد کرنا

مأخذ :
  • کتاب : دیوان سخن دہلوی (Pg. 89)
  • Author : سخن دہلوی
  • مطبع : منشی نول کشور

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے