متاع دل و نقد جاں بیچتا ہوں
اگر قدر کیجئے تو ہاں بیچتا ہوں
مرے لخت دل لعل ہیں مول لیجے
گہر چاہو،ا شک رواں بیچتا ہوں
کسی کی نگاہوں پہ سودا ہے دل کا
میں ارزاں یہ جنس گراں بیچتا ہوں
جنوں میں یہ بکتا ہے دیوانہ تیرا
کوئی لے تو میں بیڑیاں بیچتا ہوں
الہی اسے لے کے وہ کیا کریں گے
دل اپنا پئے امتحاں بیچتا ہوں
میں اک جام پر اپنا سب دین و مذہب
ترے ہاتھ پیرِ مغاں بیچتا ہوں
یہ کیا اے سخن تجھ کو سودا ہو اہے
کہ ہر دم ہے ورد زباں بیچتا ہوں
- کتاب : دیوان سخن دہلوی (Pg. 144)
- Author : سخن دہلوی
- مطبع : منشی نول کشور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.