سکوت بت کدہ ہے ترک ماسوا کے لیے
سکوت بت کدہ ہے ترک ماسوا کے لیے
بتوں کو پوج نہ اے برہمن خدا کے لیے
ہمارے پاس نہیں کچھ بھی ماسوا کے لیے
خودی خدا کے لیے بے خودی خدا کے لیے
وفا پرست بھی راضی نہیں وفا کے لیے
نوید ہے نگہ ہمت آزما کے لیے
امیر جادۂ منزل ہے تیری ہمت پا
روا نہ رکھ اسے تقلید نا روا کے لیے
مری دعاؤں کا مفہوم تو سمجھ نہ سکا
تری زباں نہ ملی عرض مدعا کے لیے
پڑا ہے دور حرم اور دیر سے سیمابؔ
کہیں جگہ نہیں اس بندۂ خدا کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.