اک ہاتھ میں تیغ ایک میں دامن ہے قبا کا
اک ہاتھ میں تیغ ایک میں دامن ہے قبا کا
آنا کوئی دیکھے صنمِ ہوش ربا کا
اے شمع یہاں مشق گذارش کی ہی گرمی
شعلہ میرے سرکا ہوا کانٹا کف پا کا
کر اک نگہ مہر کہ سب عیب ڈھکیں گے
دامان نظر تیرا کفن ہے شہدا کا
آندھی میں رکھا کاغذ تصویر جلا کر
اس شکل سے ظالم نے اڑایا مرا خاکا
موت آئی عجب حال میں بیمار کو تیرے
شکوہ نہ کیا زیست کا نے شکر قضا کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.