مری گزارشِ ادنی کو سن لیا ہوتا
مری گزارشِ ادنی کو سن لیا ہوتا
مجھے بھی خاک نشینوں میں چن لیا ہوتا
زباں پہ آ نہ سکیں عرضیاں مرے دل کی
تو خود علیم ہے تو نے ہی سن لیا ہوتا
سبھی خزانے لٹائے ہیں اہلِ ثروت پر
کسی غریب سی بستی کو چن لیا ہوتا
میں خاک بن کے اسی پل بکھر گئی ہوتی
تری ندا کو اگر آپ سن لیا ہوتا
پہنچ کے منزلِ مقصود مخمصے میں ہوں
جو راہ چھوڑی تھی گر اس کو چن لیا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.