اپنا لاشہ آپ ہی ڈھونا پڑتا ہے
اپنا لاشہ آپ ہی ڈھونا پڑتا ہے
اپنے دکھ پہ آپ ہی رونا پڑتا ہے
دل کی کتھا کہنا سننا آسان نہیں
آہوں کو لفظوں میں پرونا پڑتا ہے
کیسا بندی خانہ ہے یہ دنیا بھی
آپ ہی ہنسنا، آپ ہی رونا پڑتا ہے
رب کو عبادت گاہوں میں نہ ڈھونڈ فقیہ
بندوں کو دامن میں سمونا پڑتا ہے
جنت ملے نہ لفظوں کی گردانوں سے
پہلے عمل کے بیج کو بونا پڑتا ہے
ایسے مراحل بھی آتے ہیں مانجھی کو
اپنا سفینہ آپ ڈبونا پڑتا ہے
راہِ طلب میں منزل یوں کب ملتی ہے
پہلے اپنے آپ کو کھونا پڑتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.