صورت میں میرے پیارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
صورت میں میرے پیارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
ہے دل میں یہ ہمارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
ہے عشق نے یہ جلوہ ہم کو ترا دکھایا
ہوش و خرد سدھارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
بچنا ہے گھر میں انہد گھڑیال کی طرح سے
شام و سحر سکارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
ہم نے رہائی پائی دونوں جہاں سے اے دل
اب ہیں ترے سہارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
پردہ اٹھا دوئی کا خادمؔ نے تجھ کو دیکھا
ہم تو ہیں ایک پیارے جو کچھ کہ ہے سو تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.