ہم نے جاناں بہت جہاں دیکھا
ہم نے جاناں بہت جہاں دیکھا
تم کو دیکھا غرض جہاں دیکھا
تم میرے دل میں چھپےہو جاناں
ہم نے ڈھونڈا کہاں کہاں دیکھا
دل کو لے کے ہمیں ستاتے ہو
ہمیں نے تم کو بھلا میاں دیکھا
جس کو پوشیدہ کہتے ہیں زاہد
ہم نے بت میں اسے عیاں دیکھا
خوب رویاں کے بیچ اے اصغرؔ
بے نشان کا عجب نشاں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.