Sufinama

ہر ایک دل کا ہے خواب آنکھیں

سید فیضان وارثی

ہر ایک دل کا ہے خواب آنکھیں

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    ہر ایک دل کا ہے خواب آنکھیں

    ہیں کتنی عزت مآب آنکھیں

    بہارِ گلشن کی یہ ہے رونق

    ہے یاس آنکھیں گلاب آنکھیں

    کبھی ہے جلووں کا عین مظہر

    کبھی سراپا حجاب آنکھیں

    جو دیکھے ان کو لٹا دے خود کو

    ہے کتنی خانہ خراب آنکھیں

    کبھی جو دیکھا تو مثلِ دریا

    کبھی مکمل سراب آنکھیں

    یہی جزا ہے یہی سزا ہے

    ثواب آنکھیں عذاب آنکھیں

    مزارِ عاشق پہ یہ رقم تھا

    کہ عشق کا ہے نصاب آنکھیں

    کبھی چھپاتی ہے رازِ ہستی

    کبھی ہے روشن کتاب آنکھیں

    سب عاشقوں کا یہی ہے نعرہ

    کہ کر گئی دل کباب آنکھیں

    یہ اُن کی آمد پہ شور گونجا

    حضور آنکھیں جناب آنکھیں

    نظر میں جنبش غضب ہے دیکھو

    کرے ہے دلکش خطاب آنکھیں

    اثرؔ کی آنکھوں سے التجا ہے

    پلا دے اس کو شراب آنکھیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے