Font by Mehr Nastaliq Web

دنیا کو دامِ شر میں پھنسائے ہے مولوی

سید فیضان وارثی

دنیا کو دامِ شر میں پھنسائے ہے مولوی

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    دلچسپ معلومات

    مولوی نامہ

    دنیا کو دامِ شر میں پھنسائے ہے مولوی

    مطلب کو اپنے خوب بھنائے ہے مولوی

    ٹھنڈا کیا نہ اس نے کلیجا کسی کا بھی

    سینے میں آگ سب کے لگائے ہے مولوی

    تیتر بٹیر و مرغ ہی اس کو پسند ہے

    بوٹی سے بوٹی مینج کے کھائے ہے مولوی

    خناس کی سراپا ہاں تفسیر ہے یہی

    لیکن فرشتہ خود کو جتائے ہے مولوی

    کیجے جو اس سے بات تو کرتا ہے بات خوب

    لیکن عمل سے جان چرائے ہے مولوی

    علمی بخار اپنا یہ لوگوں پہ جھاڑے ہے

    اس طرح سب پہ رعب جمائے ہے مولوی

    دنیا میں سگِ دنیا کی تمثیل ہے یہی

    کاٹے ہے سب کو اور ڈرائے ہے مولوی

    بنتا ہے پاک باز یہ ایسا کہ الامان

    ظاہر سے اپنی سب کو رجھائے ہے مولوی

    خود اپنی عورتوں کے بھی لائق نہیں مگر

    حوروں کا خواب دل میں سجائے ہے مولوی

    کبر و ریا کا پیکرِ سنگین ہے یہی

    ایسی ہی خصلتوں میں نہائے ہے مولوی

    بھرنے کو پیٹ اپنا یہ مانگے زکات ہے

    مالِ غریب کھائے اڑائے ہے مولوی

    عزت بھی درس گاہ کی پامال یہ کرے

    طلاب سے بھی لطف اٹھائے ہے مولوی

    امت لہو لہان اسی کے ستم سے ہے

    فتنوں کا تیر خوب چلائے ہے مولوی

    طرزِ حرام کو یہی کرتا حلال ہے

    پھر لذتِ حلالہ اٹھائے ہے مولوی

    خطبے میں نیچی نظروں کی حکمت بیاں کرے

    بازار میں نظر بھی لڑائے ہے مولوی

    حیران اس کے مکر سے ابلیس ہے اثرؔ

    اس کے بھی ہوش روز اڑائے ہے مولوی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے