Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیابتائیں کہ کسے انجمن آرا دیکھا

قدسی جائسی

کیابتائیں کہ کسے انجمن آرا دیکھا

قدسی جائسی

MORE BYقدسی جائسی

    کیابتائیں کہ کسے انجمن آرا دیکھا

    جب کھلی آنکھ تو ہم نے ترا جلوہ دیکھا

    ایک نقطہ میں نظر آتی ہے ساری دنیا

    جلوہ آرائی قدرت کا تماشا دیکھا

    تو عطا پاش بھی ہے تو ہی خطا پوش بھی ہے

    میں نے دیکھا تری رحمت کا تماشا دیکھا

    اک نہ اک روز ملے خاک میں محتاج وغنی

    ہستی فانی انساں کا نتیجا دیکھا

    کیوں مرے دل سے لڑائے ہے نگاہیں کوئی

    کس سے جی لگ گیا اس آئینے میں کیا دیکھا

    طور پر جس کا کرشمہ نہ کوئی دیکھ سکا

    ہم نے گھر بیٹھے نظر بھر کے وہ جلوہ دیکھا

    آپ غش کر گئے کیوں صورتِ موسیٰ قدسیؔ

    جلوہ برق جہاں تاب کو پھر کیا دیکھا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 251)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے