Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرتے ہو مجھ کو تیرجفا کا نشانہ کیا

قدسی جائسی

کرتے ہو مجھ کو تیرجفا کا نشانہ کیا

قدسی جائسی

MORE BYقدسی جائسی

    کرتے ہو مجھ کو تیرجفا کا نشانہ کیا

    اس کا بھی ڈر نہیں کہ کہے گا زمانہ کیا

    دیکھا نہیں بھی ان کی جفائیں دیکھ لیں

    دیکھیں اب اس کے بعد دکھائے زمانہ کیا

    دل تو نہیں ہے ساتھ مگر درد دل ہے ساتھ

    کرتا ہے غیر جو وہ کرے گا یگانہ کیا

    ہر لفظ ایک دفتر بیداد دوست ہے

    دشمن بھی سن سکیں گے ہمارا فسانہ کیا

    وحشت سی ہو رہی ہے وفور بہار سے

    ہمدم اٹھا چمن سے مرا آب ودانہ کیا

    ذوق سجود پوچھ جبینِ نیاز سے

    حیراں ہوں میں کہوں شرف آستانہ کیا

    کس کی وفا کا ذکر ہے کس کی جفا کا ذکر

    حیرت سے سن رہے ہو کسی کا فسانہ کیا

    قدسیؔ ہوائے ہجر سے آتی ہے بوئے دوست

    بستر لگا ہے آج سرِ آستانہ کیا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 248)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے