Font by Mehr Nastaliq Web

جلوے میں ہے بتوں کے کم قدرت خدا کیا

قدسی جائسی

جلوے میں ہے بتوں کے کم قدرت خدا کیا

قدسی جائسی

جلوے میں ہے بتوں کے کم قدرت خدا کیا

واعظ بتا حرم میں ہے دیر سے سوا کیا

اے بے وفا ستم گر تونے چنوائے تنکے

پھر بھی یہ کہہ رہا ہے تجھ کو ملی سزا کیا

بل ابرووں پہ آیا برہم ہوئیں نگاہیں

یہ تیرے بےاماں بھی کر جائیں گے خطا کیا

تم کر کے جھوٹے وعدے خود کھوتے ہو بھرم کو

جب سے شباب آیا تم کو یہ ہوگیا کیا

گھٹ گھٹ کے جان جائے تو بھی نہ آہ نکلے

تیرے لیے بنوں میں اے درد بےوفا کیا

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 251)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے