Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گلہ جفا کا نہیں شکوۂ ستم بھی نہیں

شمیم فتح پوری

گلہ جفا کا نہیں شکوۂ ستم بھی نہیں

شمیم فتح پوری

MORE BYشمیم فتح پوری

    گلہ جفا کا نہیں شکوۂ ستم بھی نہیں

    مجھے تو اپنی تباہی کا کوئی غم بھی نہیں

    سمجھ رہا ہوں تری جستجو میں کم بھی نہیں

    وہ فاصلہ جو محبت میں دو قدم بھی نہیں

    تمام خلق پہ تیری نوازشیں ہیں مگر

    مرے نصیب میں اک سجدہ حرم بھی نہیں

    غمِ حیات گرہ ہے تو کھل بھی سکتی ہے

    یہ مسئلہ تو ہے نازک مگر اہم بھی نہیں

    یہ کیف بادہ غنیمت ہے دیرپا نہ سہی

    ذرا سی دیر کو ہم بھی نہیں تو غم بھی نہیں

    یہ میکدہ جو ہے رندوں کی اک عبادت گاہ

    یہاں ممانعت شیخ محترم بھی نہیں

    فضائے گلشن عالم کا حال کیا دیکھوں

    یہاں تو کوئی کسی کا شریکِ غم بھی نہیں

    ابھی مجھے غم دوراں کی فکر ہی کیا ہے

    شراب ہے مرے ساغر میں اور کم بھی نہیں

    شمیمؔ عشق لئے ہے لطافتیں کیا کیا

    خوشی تو خیر خوشی ہے جوابِ غم بھی نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 186)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے