Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیروحرم میں جلوۂ جانانہ ایک ہے

شمیم فتح پوری

دیروحرم میں جلوۂ جانانہ ایک ہے

شمیم فتح پوری

MORE BYشمیم فتح پوری

    دیروحرم میں جلوۂ جانانہ ایک ہے

    پردہ اٹھے تو کعبہ و بت خانہ ایک ہے

    بزم ازل کا نعرۂ مستانہ ایک ہے

    کیف وسرور ایک ہے پیمانہ ایک ہے

    راہ طلب میں بیخود فرزانہ ایک ہے

    سب کا طریقِ عشق میں میخانہ ایک ہے

    کعبہ کا رتبۂ عظمت بت خانہ ایک ہے

    دونوں گھروں میں جلوۂ جانانہ ایک ہے

    ہیں حسن وعشق باعثِ آرائش جہاں

    اک شمع انجمن ہے تو پروانہ ایک ہے

    جلوہ اسی کا دیکھ رہی ہے نگاہِ شوق

    میری نظر میں کعبہ و بت خانہ ایک ہے

    نورِ جمال یار تجلی ہے طور کی

    عنواں جدا سہی مگر افسانہ ایک ہے

    بیخود بقدر ذوق ہیں سب چشمِ مست سے

    بادہ کشان عشق کا پیمانہ ایک ہے

    ہے جستجوئے یارمیں زاہد بھی رند بھی

    اک رازدار حسن ہے بیگانہ ایک ہے

    ہیں شیخ وبرہمن سبب تفرقہ شمیمؔ

    ورنہ فضائے کعبہ وبتخانہ ایک ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 189)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے