Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت راز رہ سکتی نہیں گو راز ہوتی ہے

شمیم فتح پوری

محبت راز رہ سکتی نہیں گو راز ہوتی ہے

شمیم فتح پوری

MORE BYشمیم فتح پوری

    محبت راز رہ سکتی نہیں گو راز ہوتی ہے

    زباں خاموش ہو لیکن نظر غمّاز ہوتی ہے

    قفس میں بے حسی اتنی اثراندازہوتی ہے

    بڑی مشکل سے پیدا جرآت پرواز ہوتی ہے

    مرے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا سن کر وہ کہتے ہیں

    بڑی پر کیف آوازِ شکست ساز ہوتی ہے

    یہ کیا باعث ہے دیوانے ترا جب نام لیتے ہیں

    تو اکثر درد میں ڈوبی ہوئی آواز ہوتی ہے

    حیاتِ عشق کو اہلِ ہوس کس طرح سمجھیں گے

    سراپا سوز ہوتی ہے مجسم ساز ہوتی ہے

    نہاں ہے رازِ آزادی قفس کی پتلیوں پر بھی

    اسیری ماتم کوتاہیٔ پرواز ہوتی ہے

    نظر میں ہے حریمِ بیخودیٔ عشق کا عالم

    بہت نزدیک تیری جلوہ گاہِ راز ہوتی ہے

    محبت میں کبھی انجام کی پرواہ نہیں ہوتی

    طبیعت اس قدر دیوانہ آغاز ہوتی ہے

    شمیمؔ آؤ خردمندان عالم کو یہ سمجھاؤ

    تجلی عام ہوتی ہے حقیقت راز ہوتی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 189)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے