مدد پر ہیں گنہگاروں کی جب محبوبِ یزدانی
مدد پر ہیں گنہگاروں کی جب محبوبِ یزدانی
نہ ہو پھر کس لئے ہم عاصیوں پر فضلِ ربانی
فدا ہوں میں نبی پر اور میں آلِ محمد پر
پھرے کیوں کر نہ آنکھوں میں مرے وہ شکلِ نورانی
خدائی بہر کے مالک ہو شہنشاہِ دو عالم ہو
کرم سے تم بدل دو اس پریشاں کی پریشانی
غرض ہے مال و دولت سے نہ خواہش باغِ جنت کی
تمنا ہے کہ مل جائے تمہارے در کی دربانی
اگر مل جائے سنگِ آستانِ مصطفیٰ مجھ کو
مٹادوں اپنی قسمت کا لکھا گھس گھس کے پیشانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.