Font by Mehr Nastaliq Web

تخت زریں بادشاہوں کے لیے

شاہ اکبر داناپوری

تخت زریں بادشاہوں کے لیے

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    تخت زریں بادشاہوں کے لیے

    بوریا عالم پناہوں کے لیے

    آڑے آتا ہے مصیبت میں وہی

    وہ سپر ہے بے پناہوں کے لیے

    رحمت حق ہم گنہ گاروں کا حق

    زہد و تقویٰ بے گناہوں کے لیے

    چشم جوہر ہے مرے قاتل کی تیغ

    خون روئی بے گناہوں کے لیے

    یا نبی پکڑا ہے دامن آپؐ کا

    ہے یہی بخشش گناہوں کے لیے

    اللہ اللہ جب لیا اللہ کا نام

    ابر رحمت تھا گناہوں کے لیے

    عشق کی منزل سے ناواقف ہیں خضر

    دل ہے رہبر ایسی راہوں کے لیے

    ہم فقیروں کی یہی ہے کائنات

    بوریا حاضر ہے شاہوں کے لیے

    ہے وہی دو گز زمیں دس گز کفن

    ہم گداؤں اور شاہوں کے لیے

    اس طرف آئے نہ اکبرؔ تیر غم

    ہے یہ دل ناوک نگاہوں کے لیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے