کتنا ہے گرم جھوٹ کا بازار دیکھنا
کتنا ہے گرم جھوٹ کا بازار دیکھنا
ملتا نہیں ہے سچ کا طلب گار دیکھنا
تنویرِ بے زبان کا اظہار دیکھنا
لفظوں کی آگ سے جلے اشجار دیکھنا
ہے دھوم میرے شہر میں ایماں فروش کی
سب اہلِ حق ہیں اس کے گرفتار دیکھنا
کیا جانئے شگون یہ اچھا ہے یا برا
وہ چاند یکھ کر ترا تلوار دیکھنا
امن و اماں نہیں ہے مرے یار کیا کروں
میں سوچتا ہوں چھوڑ دوں اخبار دیکھنا
کیسے کروں صحیفہ مرتب حیات کا
ظالم بنے ہوئے ہیں قلم کار دیکھنا
جس کو بنانے عمر کا حصہ گزر گیا
وہ گر گئی خلوص کی دیوار دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.