رسوا کیا تو جرأتِ اظہار نے دیکھا
رسوا کیا تو جرأتِ اظہار نے دیکھا
بدنام میری ذات کو اخبار نے دیکھا
کیا وقت تھا کہ قوموں کی قسمت بدل گئی
کیا کام ایک صاحبِ کردار نے کیا
حالات مجھ کو جہد کا دیتے رہے سبق
بوڑھا کیا تو خود مرے افکار نے کیا
پھر بچ گیا میں غیر کے احساں کے بوجھ سے
کیا کیا کرم نہ اس دلِ خوددار نے کیا
خود جل رہے ہو اپنے ہی لفظوں کی آگ میں
تنویرؔ کیا یہ آپ کے اشعار نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.