Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بقا سے آشنا ہم ہیں، فنا سے ہم نشیں ہم ہیں

تولا حسین بدایونی

بقا سے آشنا ہم ہیں، فنا سے ہم نشیں ہم ہیں

تولا حسین بدایونی

بقا سے آشنا ہم ہیں، فنا سے ہم نشیں ہم ہیں

نہ سمجھے اس معمہ کو کہ ہیں بھی یا نہیں ہم ہیں

حواس و ہوش، تم جس جا رہو اللہ خوش رکھے

محبت کا کرشمہ ہے، کہیں تم ہو، کہیں ہم ہیں

مرے سجدوں کا مذہب کفر سمجھا، غیر کی شرکت

ہٹیں وہ خاک کے ذرے جو کہتے ہیں جبیں ہم ہیں

بہکنے میں نکل جاتی ہیں منہ سے راز کی باتیں

تولاؔ پیر میخانہ کے سجادہ نشیں ہم ہیں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے