Sufinama

تیرے ناز میں وہ اثر کہاں جو اثر میرے نیاز میں

ولی وارثی

تیرے ناز میں وہ اثر کہاں جو اثر میرے نیاز میں

ولی وارثی

MORE BYولی وارثی

    تیرے ناز میں وہ اثر کہاں جو اثر میرے نیاز میں

    تیرے حسن میں وہ تڑپ کہاں جو تڑپ ہے میرے گداز میں

    یہ کمال ہے یہ طلسم مرے عشق شعبدہ باز میں

    نہ کشش رہی تیرے حسن میں نہ اثر رہا ترے ناز میں

    مجھے عیش و غم میں غرض نہیں اگر آرزو ہے تو ہے یہی

    کہ امنگ بن کے چھپا رہے کوئی دل کے پردۂ راز میں

    تیری برق حسن نے کیا کیا کہ مٹا دی لذت زندگی

    نہ رہیں وہ پہلی حرارتیں میرے دل کے سوز و گداز میں

    میں جو رہن یاد بتاں رہا مجھے زندگی کا مزا ملا

    کہ چھپی حقیقت عشق ہے اسی کائنات مجاز میں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 188)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے