پریتم سے اک بار سکھی
پریتم سے اک بار سکھی
نین ہوئے تھے چار سکھی
مسکانا تک بھول گئی
میں البیلی نار سکھی
کھوج کھوج کر ہار گئی
ملا نہ پی کا دوار سکھی
اک بیری سے کر بیٹھی
نینوں کا بیوپار سکھی
پی نے ایسی چال چلی
جیون بیٹھی ہار سکھی
ڈوب کے پی کے نینوں میں
بھول گئی سنسار سکھی
پریت کی کومل مالا میں
کانٹوں کے ہیں تار سکھی
جیون تو اک نیا ہے
نیا بن پتوار سکھی
پیار کا جیون جوکھم ہے
سوچ کے کرنا پیار سکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.