Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم میرا دیں میری دنیا یا حضرت بابا تاج_الدین

ذہین شاہ تاجی

تم میرا دیں میری دنیا یا حضرت بابا تاج_الدین

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت بابا تاج الدین ناگوری (ناگور۔راجستھان)

    تم میرا دیں میری دنیا یا حضرت بابا تاج الدین

    تم میرے ہو سب کچھ ہے مرا یا حضرت بابا تاج الدین

    تم شکل بشر میں نور خدا یا حضرت بابا تاج الدین

    جس نے تمہیں دیکھا کیا دیکھا یا حضرت بابا تاج الدین

    یہ تم ہو کہ حق ہے جلوہ نما یا حضرت بابا تاج الدین

    حیرت میں ہیں سب خاصان خدا یا حضرت بابا تاج الدین

    تم دیدہ و دل میں کیا آئے ہر منظر ہستی پر چھائے

    عالم میں تمہیں تم ہو تنہا یا حضرت بابا تاج الدین

    اللہ کے دست قدرت میں کیا چیز نہیں ہے سب کچھ ہے

    وہ ہاتھ تمہارے ہاتھ آیا یا حضرت بابا تاج الدین

    اللہ کی آنکھ سے دیکھتے ہیں اللہ کے کان سے سنتے ہیں

    تم سا تو کہیں دیکھا نہ سنا یا حضرت بابا تاج الدین

    آنسو ہیں بتوں کی آنکھوں میں پتھر کا کلیجہ پانی ہے

    یہ سوز و گداز عشق ترا یا حضرت بابا تاج الدین

    اس نام سے دل کو قوت ہے اس نام سے عشق میں جرأت ہے

    کیا نام ہے تیرا نام خدا یا حضرت بابا تاج الدین

    وہ نغمۂ اول ساز ازل جس سے ہوئی صوت و صدا پیدا

    اس نغمے سے آئی ہے صدا یا حضرت بابا تاج الدین

    ناگاہ ضمیر فطرت میں آسودہ تمنائیں جاگیں

    لب ہائے تمنا پر آیا یا حضرت بابا تاج الدین

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    غوث محمد ناصر

    غوث محمد ناصر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے