Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجنوں ہوں نہ وحشی ہوں نہ دیوانہ ہوا ہوں

نا معلوم

مجنوں ہوں نہ وحشی ہوں نہ دیوانہ ہوا ہوں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    مجنوں ہوں نہ وحشی ہوں نہ دیوانہ ہوا ہوں

    تیری نگہ مست کا مستانہ ہوا ہوں

    سنتا ہوں کہ وہ کرتا ہے اس گھر میں خدائی

    بے وجہ نہیں ساکنِ بت خانہ ہوا ہوں

    کافر ہوں نہ مومن ہوں نہ ہندو نہ مسلماں

    کچھ ہوں تو کہوں بندۂ جانانہ ہوا ہوں

    گھر بیٹھے مجھے یار نے سرشار کیا ہے

    مخمور میں بے بادۂ و پیمانہ ہوا ہوں

    مظہر میں ظہور اپنا ہے اظہار سے پہلے

    ظاہر ہے کہ با جلوۂ جانانہ ہوا ہوں

    عرفان کسی کا مجھے کچھ ہو تو بتاؤں

    جز آپ کے میں آپ سے بیگانہ ہوا ہوں

    اے خاک نشیں پوچھو حقیقت کو نہ میری

    وہ کنج ہوں آباد وہ ویرانہ ہوا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 3)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے