Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر رنگ میں دل والۂ و دیوانہ ہے اس کا

نا معلوم

ہر رنگ میں دل والۂ و دیوانہ ہے اس کا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    ہر رنگ میں دل والۂ و دیوانہ ہے اس کا

    ہے شمع کہیں اور کہیں پروانہ ہے اس کا

    اس کا جو یگانہ ہے یگانہ ہے جہاں کا

    بیگانۂ عالم ہے جو بیگانہ ہے اس کا

    وہ کون ہے جو اس کی محبت سے ہے خالی

    مشتاق ہر ایک عاقل و فرزانہ ہے اس کا

    دنیا میں ہے ایک ایک حسیں سجدہ کے قابل

    یہ عالمِ ہستی ہے کہ بت خانہ ہے اس کا

    اس جان پر مرتا ہوں جو ہے یار پہ قرباں

    اُس دل پہ ہوں شیدا کہ جو دیوانہ ہے اس کا

    غم ہو کہ خوشی ہو مجھے دونوں ہیں برابر

    ہر حال میں یاں سجدۂ شکرانہ ہے اس کا

    ہے انجمنِ دہر اسی شمع سے روشن

    خورشیدِ جہاں تاب بھی پروانہ ہے اس کا

    آتا ہے یہاں جو وہی ہوجاتا ہے غافل

    گویا یہ جہاں بھی کوئی میخانہ ہے اس کا

    ویرانہ جہاں ہے وہیں عاشق بھی ہیں بستے

    معمورہ جسے کہتے ہیں ویرانہ ہے اس کا

    مجبورؔ سا اس دہر میں رسوا نہیں کوئی

    سنتے ہیں جہاں ہم وہیں افسانہ ہے اس کا

    مأخذ :
    • کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 7)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے