دفن کرنا مجھ کو کوئے یار میں
قبر بلبل کی بنے گلزار میں
بلبلیں کرتی ہیں نالے دم بدم
آ گیا گلچیں کوئی گلزار میں
سر مرا لٹکا کے قاتل نے کہا
پھل لگا ہے آج نخلِ دار میں
قبر میں روزن مری رکھنا ضرور
مر گیا ہوں انتظارِ یار میں
گرمیِ خوں کی مرے تاثیر دیکھ
پڑ گئے چھالے تری تلوار میں
سر کے کٹنے کا مجھے کچھ غم نہیں
خم نہ آجا وے تری تلوار میں
بعد مردن میرے لاشہ کو دبیرؔ
جا کے رکھنا کوچۂ دلدار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.