شیخ کو ناز عنایت پہ مجھے رحمت پر
کس کی سنتا ہے قیامت میں خدا دیکھیں تو
نزع میں دیکھنے آئے تو یہ کہتے آئے
جان لے گی تری کس طرح قضا دیکھیں تو
جب کہا میں نے کہ مرتا ہوں مسیحائے زماں
ہنس کے فرمایا کہ کس طرح بھلا دیکھیں تو
غیر سے ملتے ہیں ضد کرتے ہیں یہ کہتے ہیں
کیا ہمارا کوئی کرتا ہے بھلا دیکھیں تو
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 419)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.