کہتے ہیں وہ شوخی سے یہی حسن بیاں اور
کہتے ہیں وہ شوخی سے یہی حسن بیاں اور
بیتائی دل دردِ جگر آہ وفغاں اور
اک دم کا دلاسا تو رہے جان جہاں اور
انداز ہیں بیمار کے خاکم بدہاں اور
اس آپ کی ضد نے انہیں دشمن سے ملایا
ہاں حضرت دل آپ کو واللہ گماں اور
وہ شاخ جلالی یہ نشیمن مرا پھونکا
اب جانئے کیا چاہتی ہے برق تپاں اور
جلتے نہیں دیکھا اسے اٹھتے نہیں دیکھا
یہ آتشِ دل اور ہے کچھ اس کا دھواں اور
اف وہ نگہ پاس وفاؔ آہ وہ حسرت
مرتے ہی ہیں ارمان بھرے یوں تو جواں اور
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 324)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.