Sufinama

مشورے ہیں یہ دل ناکام کے

وفا صدیقی

مشورے ہیں یہ دل ناکام کے

وفا صدیقی

MORE BYوفا صدیقی

    مشورے ہیں یہ دل ناکام کے

    بیٹھے رہئے ان کا دامن تھام کے

    روئے انور زلفِ عنبر فام کے

    اف وہ نظارے سحر کے شام کے

    بے وفا جب پھر گئیں آنکھیں تری

    پھر گلے کیا گردش ایّام کے

    ہائے وہ مستی بھری ساقی کی آنکھ

    ہائے وہ جلوے چھلکتے جام کے

    جرعہ مئے کے لئے پینے پڑے

    جام کتنے تلخی ایّام کے

    آج کچھ ایسی ہی دل پر بن گئی

    درد اٹھا ہے کلیجہ تھام کے

    نام توان کا نکالا ہے وفاؔ

    اور اگر وہ بھی ہوں اپنے نام کے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 323)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے