جاں بلب ہوں میں دل لگانے سے
جاں بلب ہوں میں دل لگانے سے
کہہ دیا عشق نے زمانے سے
بے اجازت چھوا تھا گیسوئے یار
ہاتھ کٹوائے اس نے شانے سے
نہیں خالی دغا سے کوئی حسین
کیا وفا اٹھ گئی زمانے سے
جان جاتی ہے دم نکلتا ہے
اب تو آؤ کسی بہانے سے
زلف جاناں کو چھیڑتا ہوں وحیدؔ
شوق ہے جی کو مار کھانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.