اٹھا لے جائیں گلشن سے کدھر ہم آشیاں اپنا
اٹھا لے جائیں گلشن سے کدھر ہم آشیاں اپنا
ہوا ہے عین فصل گل میں دشمن باغباں اپنا
پلک کو دے کے جنبش پھر گئی ہم سے جو آنکھ ان کی
ہوا پر اڑ گئی کشتی اٹھا کر بادباں اپنا
حلاوت سے مزے سے لطف شیرینی سے مملو ہے
زبان اپنی سخن اپنا کلام اپنا بیاں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.