Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حرم کو اور نہ سنگ آستاں کو یاد کرتے ہیں

وحید اشرف وارثی

حرم کو اور نہ سنگ آستاں کو یاد کرتے ہیں

وحید اشرف وارثی

MORE BYوحید اشرف وارثی

    حرم کو اور نہ سنگ آستاں کو یاد کرتے ہیں

    ہم اے زاہد مکین لامکاں کو یاد کرتے ہیں

    تماشائے حباب وموج وساحل دیکھنے والے

    ابھی طوفاں کی ہم موج رواں کو یاد کرتے ہیں

    تجھے معلوم کیا منزل ہمارے عشق کی ناصح

    حرم میں بھی تو ہم دیر بتاں کو یاد کرتے ہیں

    زمانہ ہوگیا اس آستاں کی جبہ سائی کو

    مگر اب تک نگاہ پاسباں کو یاد کرتے ہیں

    بہاریں آج کل کی دیکھتے ہیں وارثیؔ جب ہم

    تو اپنے وقت کے دورِ خزاں کو یاد کرتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 299)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے