یہ کیوں کہوں مجھے رسوا وخوار تونے کیا
یہ کیوں کہوں مجھے رسوا وخوار تونے کیا
جو کچھ کیا وہ میرے دل کی آرزو نے کیا
قصور اس میں کسی کا نہیں ہے اے گلِ سرخ
جدا چمن سے ترے رنگ وبو نے کیا
گذر کے سرحدِ امکاں سے دیکھی راہِ بقا
بڑا یہ کام مرا تیری جستجو نے کیا
لہو کے چھینٹوں سے دامن کسی کا پاک رہا
بڑا ادب تہہ خنجر رگِ گلو نے کیا
- کتاب : بہارمیں اردو کی صوفیانہ شاعری (Pg. 191)
- Author :محمد طیب ابدالی
- مطبع : اسرار کریمی پریس الہ آباد (1988)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.