Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنا من ہو، اپنا نگہباں، کیسا، کس کا ساتھ

وجد چغتائی

اپنا من ہو، اپنا نگہباں، کیسا، کس کا ساتھ

وجد چغتائی

MORE BYوجد چغتائی

    دیکھ مسافر، جھوٹے سہارے دل تیرا توڑیں گے!

    چلتا چاند اور چلتے بادل، سات تیرا چھوڑیں گے

    تجھ کو ملیں گے رستہ چلتے جانے کتنے پات

    اپنا من ہو، اپنا نگہباں کیسا کس کا سات

    من کا محل رکھ چندن جیسا در پن جیسا صاف

    تو ہر اک شے رکھ کانٹے پر، دل میں ہے گر انصاف

    من گیانی ہے، میل نہ آوے، گرے نہ تیری بات!

    اپنا من ہو، اپنا نگہباں، کیسا کس کا سات

    دکھ سکھ تو جیون ساتھی ہیں دکھ میں پھر کیا رونا

    اپنی ہی پرچھائیں سے تیرا خوفزدہ کیا ہونا

    دن نہ رہا، تو رات بھی کب تک، کٹ جائے گی رات

    اپنا من ہو، اپنا نگہباں، کیسا کس کا سات

    تو دنیا کی لاج کی خاطر، بیچے دین ایمان!

    سونے میں تو کھوٹ ملائے بن جائے انجان

    تو چاہے گا جیتے کوی اور ہو تیری مات

    اپنا من ہو اپنا نگہباں، کیسا کس کا سات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے