زندگی کی راہ میں یوں بے خبر ہیں دل سے ہم
زندگی کی راہ میں یوں بے خبر ہیں دل سے ہم
جیسے آگے بڑھ گئے ہوں عشق کی منزل سے ہم
کچھ تری رنگیں نگاہیں، کچھ ترے حرفِ وفا
جانے کیا کچھ لے کے اٹھے ہیں، تری محفل سے ہم
جانتے ہیں سعی لاحاصل ہے ان کی جستجو
پھر بھی باز آتے نہیں ہیں سعی لاحاصل سے ہم
جس سے ڈرتے تھے وہی نکلا نتیجہ عشق کا
پھونک بیٹھے خرمنِ ہستی کو سوزِ دل سے ہم
آج پھر نظروں میں ہے تاباں جمال روئے دوست
آج پھر آنکھیں ملاتے ہیں، مہِ کامل سے ہم
کانپتے جملے، الجھتی سانسیں، گھبراتی نظر
کہہ سکے دل کی تمنا وجدؔ کس مشکل سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.