یہاں ہے بے دلی اور مستمندی
یہاں ہے بے دلی اور مستمندی
وہاں نازک مزاجی خود پسندی
جو ہو وہ کوکب اقبال طالع
تو ہم طالع کی سمجھیں ارجمندی
وہ خاطر میں کسی کو کب ہے لاتا
طبیعت میں بڑی ہے خود پسندی
ہنسے تھے مشرب رندی کو زاہد
ہوئی بے طور ان کی ریش خندی
جواب آتا تو خط کا حال کھلتا
نمی دانم کہ خواندی یا نہ خواندی
ایا شوقا اذا القیتمونی
بہ پرسی حال من بادرد مندی
پیام روشنت اے رشک خورشید
ندارد ماہتاب سر بلندی
اذا ادرکتنی فی مجمع القوم
فقل لی ان ھذا مستمندی
وصیؔ مضمون نازک باندھتا ہوں
کہ ہے معشوق کو نازک پسندی
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 46)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.