سیاہی دل کے زاہد کی گئی ہے مئے کی برکت سے
سیاہی دل کے زاہد کی گئی ہے مئے کی برکت سے
چھوڑایا اس نے اس داغ سیہ کو آب رحمت سے
رہا کرتا ہے زاہد در پہ تیرے ایک مدت سے
نہ اب کچھ صومعہ سے کام ہے اس کو نہ خلوت سے
نہ ہووے تا شکستہ شیشۂ دل سنگ فرقت سے
حوالہ کر دیا تجھ کو صنم رکھیو حفاظت سے
سرور میکشاں حاصل کہاں ہے زہد و تقویٰ سے
ابھی کرتا ہوں ترک مئے جو حاصل ہو ریاضت سے
سکھایا مغجپوں کو چھین لیں عمامہ زاہد کا
ہوئی بے عزتی اس کی تو بس تیری شرارت سے
مسلمانوں کا ایمان چھین لینا کام ہے ان کا
وصیؔ میں خوب واقف بتوں کے دین و ملت سے
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 47)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.