ادا وناز نے بے اختیار لوٹ لیا
ادا وناز نے بے اختیار لوٹ لیا
کہ دل کو لوٹ کے دل کا قرار لوٹ لیا
نہ اب وہ رنگِ گلستاں نہ اب وہ لطف چمن
خزاں کے دور نے حسن بہار لوٹ لیا
پلا پلا کے محبت کا جام ساقی نے
ہمارے پاس جو تھا باربار لوٹ لیا
تمہارے ظلم کا شکوہ تمہیں سے کرتا ہوں
کہ اختیار کو بے اختیار لوٹ لیا
شریک رنج والم تھا فقط دل بیتاب
اسے بھی اے نگہ ناز یار لوٹ لیا
کسی کے عشق میں دیوانہ وار پھرتا ہوں
مرے جنوں نے مرا سب وقار لوٹ لیا
تڑپ رہے ہیں محبت میں رات دن وشنوؔ
نظر ملا کے کسی نے قرار لوٹ لیا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 331)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.